ایثار

( اِیثار )
{ اِی + ثار }
( عربی )

تفصیلات


اثر  اِیثار

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٦١١ء کو "کلیات قلی قطب شاہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - دوسروں کے مفاد کو اپنے مفاد پر ترجیح دینے کا عمل، قربانی دینا، غیر معمولی سخاوت اور بخشش۔
"ایثار سے کام لے کر اپنی پیاس دوسرے بھائی پر قربان کر دی۔"      ( ١٩٣٤ء، راشد الخیری، قرآنی قصے، ٣٧ )
٢ - نذر کرنا، قربان کرنا، قربانی دینا۔
 پھولاں نے اپس کا رنگ کیا تجھ پر تجھ مکھ پہ جب اے مومن یہ غازہ ہوا تازہ      ( ١٧٠٧ء، کلیات، ولی، ١٧٨ )
  • presenting
  • offering (a gift);  an offering