تفصیلات
انگشٹ+ک اَنْگُوٹھا اَنْگُوٹھی
سنسکرت الاصل لفظ 'انگشت+ک' سے اُنگوٹھ' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ تانیث لگانے سے بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٦٤٩ء کو "خاور نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - سونے یا چاندی کا حلقہ جو بطور زیور انگلی میں پہنتے ہیں، انگشتری، خاتم، مندری۔
"انگوٹھی . حضرت عثمان کے ہات سے ایک کنویں میں گر گئی۔"
( ١٩١٤ء، سیرۃ النبیۖ، ١٩١:٢ )