انفرادیت

( اِنْفِرادِیَت )
{ اِن + فِرا + دِیَت }
( عربی )

تفصیلات


فرد  اِنْفِرادی  اِنْفِرادِیَت

عربی زبان سے مشتق اسم 'انفراد' کے ساتھ 'یائے مشدد اور 'ت' بطور لاحقہ کیفیت لگانے سے بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٩٤٩ء کو "آثار ابوالکلام" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - فردیت، ذاتی خصوصیت میں دوسروں سے الگ ہونا، منفرد ہونا۔
"خاک میں مل کر پارہ اپنی انفرادیت نہیں کھوتا۔"      ( ١٩٥٨ء، شمع خرابات، ١٠ )
٢ - [ عمرانیات ]  وہ نظریہ جس میں فرد کو اہمیت حاصل ہو، (انگریزی) Individualism۔
"ایک ایسی زبردست انفرادیت سے آشنا کیا جیسی کہ صدیوں سے اس ملک میں پیدا نہ ہوئی تھی۔"      ( ١٩٤٩ء، آثار ابوالکلام، ١٩ )