ایفا

( اِیفا )
{ اِی + فا }
( عربی )

تفصیلات


وفی  اِیفا

عربی زبان سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٨٢٤ء کو "فسانہ عجائب" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - قول و قرار کی تعمیل، وعدے یا عہد کو پورا کرنا۔
 حشر کا وعدہ تھا نالوں سے اٹھایا حشر بھی دیکھیے ایفا میں وہ کیا عذر فرماتے ہیں آج      ( ١٩١٩ء، رعب، کلیات، ٧١ )
  • paying
  • satisfying
  • performing a promise;  fulfilling an engagement
  • keeping faith;  payment
  • satisfaction
  • discharge