باون

( باوَن )
{ با + وَن }
( سنسکرت )

تفصیلات


دراپنچاشت  باوَن

سنسکرت زبان کے اسم 'دراپنچاشت' سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور صفت اور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٦٦٥ء کو "علی نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت عددی
١ - پچاس اور دو، ساٹھ سے آٹھ کم، (ہندسوں میں) 52۔
"ایک شخص باون روپے کا مالک تھا اس نے ایک روپیہ پانچ آنے زکوٰۃ کے نکال دیے۔"      ( ١٩٠٦ء، الحقوق و الفرائض، ١٨١:١ )
٢ - کثیر مقدار، بہت سے۔
 مغل ملک ویراں جو باون کیا وطن سٹ جو پردیش عالم کیا      ( ١٦٦٥ء، علی نامہ، ٢٢٣ )
  • اِثْناخَمْسُون
  • fifty-two