باور

( باوَر )
{ با + وَر }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم اور صفت استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٦٨٧ء کو "کلیات غواصی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ
١ - یقین، بھروسا، اعتماد۔
"امرائے عجم کی خوشامدوں نے اسے باور کرایا کہ میں دُنیا کا سب سے بڑا شہنشاہ ہوں۔"      ( ١٩٢٦ء، مضامین شرر، ١٨٩:٣ )
صفت ذاتی
١ - سچا، قابل اعتماد، بھروسے کے لائق۔ (پلیٹس)۔