انگریزی زبان سے ماخوذ اسم ہے جو اُردو میں اپنے اصل معنی کے ساتھ عربی رسم الخط میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٩٩ء کو "دیوانجی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
جمع غیر ندائی : فونوں [فو (و مجہول) + نوں (واؤ مجہول)]
١ - تار یا بے تار برقی یا سیٹلائٹ ریڈیائی رابطے کے ذریعے دور سے بات چیت کرنے کا آلہ اسکے دو حصے ہوتے ہیں ایک آواز وصول کرنے کا دوسرا ترسیل کا، فون کرنے کا آلہ۔
"فون خاموش ہے اور گیٹ کی گھنٹی بے صوت جیسے اس شہر میں رہتا ہی نہیں تھا کوئی۔"
( ١٩٧٣ء، کوہِ ندا، ٩٨ )