١ - اردو کی تہجی ترتیب کا چودھواں جو لکھائی میں چ اور ھ (چ + ھ) ملا کر لکھا جاتا ہے، حنک (تالو) سے ادا کیے جانے کی وجہ سے حنکیہ اور تحریر میں "ھ" کی شمولیت کی وجہ سے "چ" کی ہائیہ شکل کہلاتا ہے، دیوانا گری میں ساتواں معمتہ ہے، اردو میں تلفظ 'چھے' اور ہندی میں "چھا" ہے۔
"مجرد حروف مشہور معلوم ہیں . ا، آ . چ چھ . ان میں سے خط کشیدہ حروف کی علیحدہ تقطیع لغت میں نہیں ہو گی۔"
( ١٩٧٢ء، اردو نامہ، کراچی، ٣:٤٣ )