حکمران

( حُکْمْران )
{ حُکْم + ران }

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'حکم' کے ساتھ فارسی مصدر 'راندن' سے مشتق صیغۂ امر 'ران' بطور لاحقۂ فاعلی لگانے سے 'حکمران' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے ١٧١٣ء کو "دیوان فائز دہلوی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - حاکم، بادشاہ، فرمانروا، حکومت کرنے والا۔
"حکمران نے اپنے ملازموں کو حکم دیا کہ بند کے منصوبے پر فوری طور پر عمل شروع کر دیا جائے۔"      ( ١٩٨٣ء، جاپانی لوک کتھائیں، ١٠٩ )