جمع غیر ندائی : خُصُومَتوں [خُصُو + مَتوں (و مجہول)]
١ - دشمنی، عداوت، کینہ۔
"اس ریاست کی تاریخ اس خصومت و عداوت سے عبارت ہے جو اسمٰعیلیوں اور گرد و نواح کے سنی بلکہ شعیہ آبادی کے درمیان مسلسل جاری رہی۔"
( ١٩٦٧ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ١٩٦:٣ )
٢ - جھگڑا، قضیہ۔
"غرض یہ کہ سب واقعات سے نواب مرزا اور مراد علی میں خصومت کا ثبوت ملتا ہے۔"
( ١٩٢٤ء، اختری بیگم، ٢٣٥ )