صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
١ - جس کے خصیے نکال دئیے گئے ہوں، آختہ (انسان اور چوپایوں کے لیے مستعمل)، بدھیا۔
"پرورش کے لیے چھترے، مینڈھے اور دنبے ابتدا ہی میں خصی یا آختہ کرالینے چاہیں۔"
( ١٩٧٠ء، گھریلو انسائیکلوپیڈیا، ٦٦٢ )
٢ - [ مؤنث ] وہ عورت جس کے پستان نہ ہونے کے برابر ہوں۔ (پلیٹس)
٣ - [ قواعد ] رباعی جس کے تیسرے مصرع سے قافیہ حذف ہو گیا ہو، ایسی رباعی جس میں چاروں مصرعے ہم قافیہ نہیں ہوتے۔
"قواعد اور عروض کی مختلف کتابوں میں رباعی کے مختلف نام ملتے ہیں رباعی، ترانہ اور دوبیتی مشہور نام ہیں بعض چہار مصراعی چہار بیتی اور خصی بھی کہتے ہیں۔"
( ١٩٦٢ء، اردو رباعی، ٢ )
٤ - مراد، نامرد، بردل، کم ہمت، (مجازاً) دل گرفتہ۔
گر آج کیا وصل سے انکار پری وش ہو جائے گا خصی ترا بیمار پری وش
( ١٩٣٨ء، کلیات عریاں، ١٦٠ )
٥ - ہیجڑا، زنانہ، مخنث، زنخنہ، عنین، خواجہ سرا، وہ شخص جس کو رجولیت نہ ہو۔
"خصی اور محبوب اور مخنث عورت اجنبی کی طرف نظر کرنے میں مثل مرد کے ہیں یعنی جیسے مرد کو نظر کرنا عورت اجنبیہ کی طرف درست نہیں ویسے ہی ان لوگوں کو بھی نا درست ہے۔"
( ١٨٦٧ء، نورالہدایہ، ٧١:٤ )
٦ - وہ بیج جس میں نباتات نہ اگائے جا سکیں، عقیم پودا۔
"یہ غور کرنا بھی ضروری ہے کہ وہ مریض یا خصی یا غیر رسیدہ تو نہیں۔"
( ١٩٣٠ء، شفتالوں، ٢٩ )