بھلکڑ

( بُھلَکَّڑ )
{ بُھلَک + کَڑ }
( ہندی )

تفصیلات


ہندی زبان سے ماخوذ اسم 'بھل' کے ساتھ فارسی لاحقۂ صفت 'کڑ' ملنے سے 'بھلکڑ' بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٥٤ء کو "کلیات ذوق" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
جمع غیر ندائی   : بُھلَکَّڑوں [بُھلَک + کَڑوں (واؤ مجہول)]
١ - بہت بھولنے والا، عام طور سے بھول جانے والا، فراموش کنندہ۔
"ہمارے حافظے میں قصور ہے ہم بھلکڑ ہیں۔"      ( ١٩٢٤ء، انشائے بشیر، ١٧ )
٢ - بے پروا، بے خبر، غافل۔
"جان بھی عجیب بھلکڑ آدمی ہیں، دو دن کا کہہ کے دلی گئے تھے، آج چوتھا دن ہے۔"      ( ١٩١٤ء، راج دلاری، ٣٥ )
  • بے پَرْوا
  • forgetful
  • oblivious;  thoughtless
  • careless