بھاوج

( بھاوَج )
{ بھا + وَج }
( سنسکرت )

تفصیلات


بھراتر+جایا  بھاوَج

سنسکرت زبان کے اسم 'بھراتر جایا' سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٦٩٧ء کو "دیوان ہاشمی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جنسِ مخالف   : بھائی [بھا +ای]
جمع   : بھاوَجیں [بھا + وَجیں (یائے مجہول)]
جمع غیر ندائی   : بھاوَجوں [بھا + وَجوں (واؤ مجہول)]
١ - بھائی کی بیوی، بھابی۔
"اس مہینے کی تیسری تاریخ کو بھاوج بن کر تمہارے محل میں داخل ہوئی ہے۔"      ( ١٩٣٤ء، گردابِ حیات، ٧١ )
  • بَھرْجائی
  • brother's wife
  • sister-in-law