فلٹر

( فِلْٹَر )
{ فِل + ٹَر }
( انگریزی )

تفصیلات


Filter  فِلْٹَر

انگریزی زبان سے دخیل اسم ہے جو اردو میں اپنے اصل معنی کے ساتھ عربی رسم الخط میں بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٠٦ء کو "حکمتِ عملی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع استثنائی   : فِلْٹَرْز [فِل + ٹَرْز]
جمع غیر ندائی   : فلٹروں [فِل + ٹَروں (و مجہول)]
١ - ایک آلہ جس کے ذریعے رقیق چیز سے کثیف مادہ الگ کیا جاتا ہے۔
"نرم شعاعیں پہلے فلڑ ہو جاتی ہیں۔"      ( ١٩٧١ء، مثبت شعاعیں اور ایکس ریز، ١٤٣ )
٢ - ایسا سگریٹ جس میں فلڑ لگا ہو۔ (مہذب اللغات)
  • Filter