حاکمانہ

( حاکِمانَہ )
{ حا + کِما + نَہ }
( عربی )

تفصیلات


حاکم  حاکِم  حاکِمانَہ

عربی زبان سے ماخوذ اسم 'حاکم' کے ساتھ فارسی 'انہ' بطور لاحقۂ صفت لگنے سے 'حاکمانہ' بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٩١ء کو "مبادی علم حفظ صحت جہت مدارس ہند" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت نسبتی ( واحد )
١ - حاکم کے مانند، حاکم کی طرح، حاکم جیسا، تحکمانہ۔
"چائے کی دعوت میں درخواست کی بجائے صریحاً حاکمانہ رویہ تھا۔"      ( ١٩٨٣ء، خانہ بدوش، ٣٤ )
٢ - سب سے زبردست، غالب (اثر وغیرہ)۔
"مرکزہ خلیہ مایہ کی متعدد فعلیتوں پر حاکمانہ اثر رکھتا ہے۔"      ( ١٩٤٩ء، ابتدائی حیوانیات، ١٤٠ )
  • in the manner of one having authority;  judicial
  • official;  with authority;  judicially
  • magisterially.