١ - اینٹ پتھر مٹی لوہے یا سیمنٹ کی کھانا پکانے کی جگہ یا تپائی، ہنڈیا پکانے کی جگہ، آتش دان۔
کہتی ہے سبب بتا نہ پاؤں لیکن چولھے کی مجھے آنچ حسیں لگتی ہے
( ١٩٨٢ء، تارگربیاں، ٥٦ )
٢ - [ مجازا ] خاندان، کنبہ، گھر، فیملی۔
"جب للوجی پیدا ہوئے تو اس کی خوشی میں آنولہ کے تمام ہندومسلمانوں کو فی چولھا سوا سیر مٹھائیوں کی پنیر تقسیم کی۔"
( ١٩٥٠ء، سواغات المتاخرین آنولہ (ق)، ٢٥ )
٣ - سرکا چولھے کی شکل کا منڈا ہوا حصہ۔ (جامع اللغات)