کونپل

( کونْپَل )
{ کون (واؤ مجہول + نون غنہ) + پَل }
( سنسکرت )

تفصیلات


اصلاً سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم ہے، تاہم پراکرات زبان میں بھی مستعمل ہے۔ اردو زبان میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٥٦٥ء کو "جواہر اسرار اللّٰہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جمع   : کونْپَلیں [کون (واؤ مجہول + نون غنہ) + پَلیں (یائے مجہول)]
جمع غیر ندائی   : کونْپَلوں [کون (و مجہول) (ن غنہ) + پَلوں (و مجہول)]
١ - کوپل، شگوفہ، کلی، پتی جو تازہ پھوٹی ہو۔
"وہاں دور دور تک کٹے ہوئے درختوں کے ٹنڈ پڑے تھے، جن کے اطراف سے ہری ہری کونپلیں جھانک رہی تھیں۔      ( ١٩٩٢ء افکار، کراچی، اپریل، ٦٥ )
  • شَگُوفَہ