مقبوضہ

( مَقْبُوضَہ )
{ مَق + بُو + ضَہ }
( عربی )

تفصیلات


مَقْبُوض  مَقْبُوضَہ

عربی زبان سے مشتق اسم 'مقبوض' کے ساتھ 'ہ' بطور لاحقۂ تانیث لگانے سے 'مقبوضہ' بنا۔ اردو میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩١٤ء کو "سیرۃ النبی" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - قبضہ کیا گیا، زیرتصرف یا ہاتھ میں آیا ہوا، فتح کیا ہوا۔
"آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے تمام ممالک مقبوضہ میں زکوٰۃ وصول کرنے کے لیے (محرم ٩ھ میں) محصلین مقرر کر دیے"      ( ١٩١٤ء، سیرۃ النبیۖ، ١٢٠:٢ )
  • taken
  • seized;  occupied;  conquered