فارسی زبان سے ماخوذ اسم ہے جو اردو میں اپنے اصل معنی اور متداول ساخت (فارسی میں ی معروف کے ساتھ برتا جاتا ہے) بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے تحریراً سب سے پہلے ١٨٨٩ء کو "سیر کہسار" میں مستعمل ملتا ہے۔
١ - چار پایوں پر کھڑ تختہ جو کھانا کھانے، لکھنے پڑھنے یا کسی اور کام کیلئے استعمال ہو؛ عموماً ہموار سطح اور چار پائے رکھنے والا ایک قسم کا فرنیچر جس میں درازیں بھی ہوں، ٹیبل، ڈیسک
"ایک چھوٹی سی میز پر الارم رکھا ہے۔"
( ١٩٩٥ء، قولی زبان، کراچی، نومبر، ٥٩ )
٢ - ضیافت ، سامانِ ضیافت (نوراللغات، علمی اردو لغت)