اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - انگور (یا کسی اور شے) سے تیار کردہ نشہ آور مشروب، شراب،دارو، خمر، دخت رز، صہبا، نت الغیب، نشہ آور رقیق شے۔
زخم انگیز ہے خراشِ امید مئے دیدارِ گل رخاں خوں ہے
( ١٩٩٠ء، شائد، ١٢٤ )
٢ - عرقِ گلاب نیز ساغر، جام، قدح (اسٹین گاس)
٣ - [ تصوف ] اوس ذوق کو کہتے ہیں جو عالمِ باطن سے مالک کے دل پر وارد ہو کراس کے ذوق اور شوق اور طلب حق کو تیز کرے اور اس کی بیشمار قسمیں ہیں (مصباح التعرف)