فلم

( فِلْم )
{ فِلْم }
( انگریزی )

تفصیلات


film  فِلْم

انگریزی زبان سے دخیل اسم ہے۔ اُردو میں اپنے اصل معنوں کے ساتھ عربی رسم الخط میں بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے۔ ١٩١٣ء کو "انتخاب توحید" کے دیباچے میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر، مؤنث - واحد )
جمع   : فِلْمیں [فِلْم + میں (ی مجہول)]
جمع غیر ندائی   : فِلْموں [فِل + موں (و مجہول)]
١ - وہ کہانی یا تصویر جو ایک خاص برقی مشین کے ذریعے سینما کے پردے پر دکھائی جاتی ہے۔
"میں تمہاری اس فلم کو دیکھنے نہیں آئی تھی۔"      ( ١٩٨٦ء، قطب نما، ٤٢ )
٢ - سلولائِیڈ یا پلاسٹک کی انتہائی حساس پرت یا پردہ جسے کیمرے میں ڈال کر تصویریں اتارتے ہیں۔"
"انڈیا آفس لائبریری اور برٹس میوزیم میں موجود اردو کتب کی فلمیں بھی حاصل کی جائیں گی۔"      ( ١٩٨٩ء، اردو نامہ، لاہور، جنوری، ٣٠ )
  • Film