بھاو

( بھاو )
{ بھاو }
( سنسکرت )

تفصیلات


سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٤٣٥ء کو "کدم راؤ پدم راؤ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - وجود، حیات، زندگی، شے، دنیا۔ (پلیٹس)
"مجبوراً قبول کرنا پڑا کہ ایک اور وجود (بھاؤ) ہے۔"      ( ١٩٤٥ء، تاریخ ہندی فلسفہ، ١٣٠:١ )
٢ - معنی، مفہوم، مطلب (ماخوذ : فرہنگ آصفیہ، 429:1)
٣ - ناز و ادا، چوچلا، نخرا۔
 نھنا تھا جوں ٹک بڑھپا چاؤ سوں لجا بھائے مکتب میں لک بھاؤ سوں      ( ١٦٣٩ء، طوطی نامہ، غواصی، ٦٤ )
٤ - جذبہ، لطیف احساس۔
"نوجوان میں ابھی سے بھگتی بھاؤ اور پریم کا جذبہ نہیں پیدا ہوا تو وہ آگے چل کر کیا کرے گا۔"      ( ١٩٢٠ء، یوگ واسشٹ، ٣٩ )
٥ - گیت کے جذبے یا کیفیت کا مفہوم واضح کرنے کے لیے جسم یا اعضا کی حرکت (رقص اور موسیقی میں)۔
"حریص آدمی اس ناچنے والی کی مثل ہے جو اپنے ناچ کے سب بھاو اور کمالات ایک ہی وقت میں ادا کرنے چاہے۔"      ( ١٩١٤ء، سی پارۂ دل، ١٧٥ )
٦ - طور، ڈھنگ، طریقہ۔
 پک بھاو سوں ہاں ادب کر اس کا جسے امرا اچھے سو سب کر اس کا      ( ١٧٠٠ء، من لگن، ٣٠ )
٧ - تعظیم، تکریم، عزت۔
 پڑیا شاہ نامہ ہو خوش چاوسوں انکھیاں پر رکھیا لے کے بھوبھاو سوں      ( ١٦٠٩ء، قطب مشتری، ٨٨ )
٨ - نرخ، مول، قیمت۔
"پہلے تو دس بارہ گھلی گھلی جامنیں چکھ کر دیکھیں پھر ان کا بھاو پوچھا۔"      ( ١٩٠٨، صبح زندگی، ٧٢ )
٩ - محبت، مامتا، پریم۔
 دھرم کا بھاو دل میں ابھرا ہے نقش یہ آب و گل میں ابھرا ہے      ( ١٩٥٥ء، مدرا راکشش، ٩٨ )
١٠ - ایشور، مافوق البشر۔
 اس دور میں ہے دو جگت کی خوبی بھج بھاو کی ہور بھگت کی خوبی      ( ١٧٠٠ء، من لگن، ٣٨ )
١١ - عادت، خصلت۔ (پلیٹس)
١٢ - خیال، فکر۔
 یہ نمک پاشی ہے اے بے در دل کے گھاؤ میں شاعری صورت دکھاے ارتھ میں اور بھاؤ میں      ( ١٩٣٤ء، دیوانجی، ٤٥٣:٣ )
١٣ - اعتقاد، ایمان۔
"یوں سمجھو کہ تم ایک ہو اور ایک ہوتے ہوئے محض اپنے بھاو کی وجہ سے کسی کے دوست کسی کے دشمن اور کسی کے رشتہ دار بنتے ہو۔"      ( ١٩٢٠ء، یوگ واسشٹ، ٦٠ )
١٤ - حالت اصلی، فطری حالت۔ (پلیٹس)
١٥ - ذہن، قلب، روح۔ (پلیٹس)
١٦ - اندازہ، قیاس، نزدیک۔
"اپنی بات کی ایسی دھنی اور ضدی ہے کہ تیرے بھاو سب مورکھ اور نادان ہیں۔"      ( ١٨٧١ء، گلشن غیرت، ٣٢ )
١٧ - پسند
 کتک دیہہ جا دھیرجیوں تجّہ بھاو وے مجّہ سوں آج نہ کر کساؤ      ( ١٤٣٥ء، کدم راؤ پدم راؤ، ٧٩ )
١٨ - جنم۔ (شبدساگر، 3635:7)
١٩ - کسی سیارے کی حالت۔ (جامع اللغات، 533:1)
  • being
  • existence;  birth;  state or condition of being
  • natural state