١ - جسم یا کسی عضو میں کسی وجہ سے پیدا ہونے والی سوزش جس میں کھجانے کی خواہش زور کرتی ہے۔
"اپنی لمبی الجیھ ہوئی ڈاڑھی میں کھجلی کی، مسکرایا۔"
( ١٩٨٦ء، چوراہا، ٦٩ )
٢ - ایک متعدی بیماری جس میں سارے بدن پر سرخ مہین دانے نکل آتے ہیں، ان میں چُل اٹھتی ہے اور کھجانے سے پانی یا پیپ نکلتی ہے۔ ایک کو خشک یا سوکھی اور دوسری کو ترکھجلی کہتے ہیں۔
"ایک لڑکی کو کھجلی کا مرض تھا۔"
( ١٩١٨ء، سراب مغرب، ١٧ )
٣ - سزائے جسمانی پر آمادہ کرنے والی بات۔ (فرہنگ آصفیہ)۔