١ - ایک جلدی متعدی بیماری جس میں چھوٹی پھنسیاں کھجلی کے ساتھ نکلتی ہیں اور بالعموم ہاتھوں اور انگلیوں کی پوروں اور رانوں اور سرین کے درمیان پیدا ہوتی ہیں۔
"یہ صابن جلدی بیماریوں مثلاً خارش . کے لیے اکسیر کا حکم رکھتا ہے"۔
( ١٩٣٤ء، صنعت و حرفت، ١٥ )
٢ - [ مجازا ] سودا۔
مرے سر کی یہ خارش عمر بھر کو دور ہو جائے کسی کا بوٹ اگر احسان کر دے ایک ٹھوکر کا
( ١٩٤٢ء، سنگ و خشت، ١٥ )