کنج[2]

( کُنْج[2] )
{ کُنْج (ن غنہ) }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٧٢ء کو "کلیات عبداللہ قطب شاہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع غیر ندائی   : کُنْجوں [کُن + جوں (واؤ مجہول)]
١ - گوشہ، کونا۔
"وہ سب کچھ اس تاریک کنج میں بیٹھے اس طرح سمجھ رہے تھے جیسے آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں۔"      ( ١٩٨٦ء، انصاف، ٨٩ )
٢ - شادی بیاہ کے موقع پر پٹھانوں کی ایک تقریب جس میں دولہن کو ایک گوشے میں بٹھا کر مہندی لگانے کی رسم ادا کی جاتی ہے۔
"اس رسم کو کنج اس مناسبت سے کہا جاتا ہے کہ اس دن لڑکی کو گھر کے ایک گوشے میں الگ تھلگ بٹھا دیا جاتا ہے۔"      ( ١٩٨٢ء، پٹھانوں کے رسم و رواج، ٩٤ )