مظلوم

( مَظْلُوم )
{ مَظ + لُوم }
( عربی )

تفصیلات


ظلم  ظُلْم  مَظْلُوم

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق صفت ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٣٢ء کو "کربل کتھا" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
جمع استثنائی   : مَظْلُومِین [مَظ + لُو + مِین]
جمع غیر ندائی   : مَظْلُوموں [مَظ + لُو + موں (و مجہول)]
١ - جس سے ناانصافی کی گئی ہو، ظلم رسیدہ، ستایا ہوا، ستم رسیدہ۔
"پولیس نے پتہ نہیں کس کا ملبہ میرے مظلوم بیٹے کے سر پر ڈال دیا۔"      ( ١٩٩٥ء، افکار، کراچی، جنوری، فروری، ١٤١ )
  • دکھی