مسلح

( مُسَلَّح )
{ مُسَل + لَح }
( عربی )

تفصیلات


سلح  مُسَلَّح

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٩٢ کو "عجائب القصص" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - جس کے جسم پر لڑائی کے ہتھیار سجے ہوں، ہتھیار بند، کمر بستہ، اسلحہ سے آراستہ، اسلحہ لیے ہوئے۔
"گلی میں آہٹ ہوئی اور پانچ چھ مسلح گھوڑا سوار گھر کے دروازہ کے سامنے آکر رکے۔"      ( ١٩٨٠ء، ماس اور مٹی، ٤٩ )