٣ - [ فقہ ] وہ جسے تنگ دستی اور فقیری نے بے حرکت اور ناطقت کر دیا ہو، جس کے پاس کچھ بھی نہ ہو، نادار، جس کے پاس ایک یوم کی خوراک بھی نہ ہو۔
"مسکین کی صحیح تعریف یہ ہے کہ جس کے پاس اتنا مال نہ ہو کہ اس کی حاجات اصلیہ ضروریہ سے زائد بقدر نصاب ہو جائے اس سے کم مال ہو تو وہ بھی مسکین کی تعریف میں داخل ہے۔"
( ١٩٧٢ء، معارف القرآن، ٦٠٨:٥ )