متن

( مَتْن )
{ مَتْن }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٧٠٧ء کو "کلیات ولی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع   : مُتُون [مُتُون]
١ - کسی کتاب، مضمون یا دستاویز وغیرہ کی اصل عبارت؛ کتاب کی وہ عبارت جس کی شرح کی جائے، وہ عبارت جو کتاب کے صفحہ کے بیچ میں ہو، اصل مواد (حواشی یا تعلیقات کے مقابل)۔
"مصنف اور قاری کے بدلتے ہوئے رشتوں نے متن کی معنویت کو ساکن کے بجائے متحرک کر دیا۔"      ( ١٩٩٧ء، قومی زبان، کراچی، جولائی، ٥ )
٢ - درمیان، وسط، درمیانی حصہ نیز رضائی یا لحاف وغیرہ کا وہ حصہ جو حاشیے کے بیچ میں ہوتا ہے۔
"اس میں فارسی ترجمہ متن میں ہے اور اردو ترجمہ حاشیے پر۔"      ( ١٩٨٨ء، لکھنویات ادیب، ١ )
٣ - پیٹی، مضبوط، سخت اور اونچی زمین (فرہنگ آصفیہ)۔
  • text (of a book)