مجید

( مَجِید )
{ مَجِید }
( عربی )

تفصیلات


مجد  مَجِید

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٦٥٤ء کو "گنج شریف" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - بزرگ، گرامی، بزرگوار، بزرگی والا۔
"بس اتنا کر کہ کلام مجید مجھے دیدے۔"      ( ١٩٨٤ء، طوبٰی، ٢٧٧ )
٢ - خدا تعالٰی کا ایک صفاتی نام۔
 تو مذل و منتقم، تواب و مغنی و صمد تو مجید و ماجد و مقسط، قوی واحد، احد      ( ١٩٨٤ء، الحمد، ٨٤ )
  • glorious
  • honourable
  • noble;  exalted
  • high