مصرف

( مَصْرَف )
{ مَص + رَف }
( عربی )

تفصیلات


صرف  صَرف  مَصْرَف

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٨٠ء کو "کلیات سودا" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - کسی چیز کے استعمال یا خرچ کرنے کی جگہ، خرچ کرنے کا موقع، خرچ کی مد، خرچ۔
"شوہر اور باپ کا کام ہے پیسہ اور ذرائع مہیا کرنا اور بیوی اور ماں کا کام ہے اس کا صحیح مصرف۔"      ( ١٩٧٠ء، پرورش اطفال اور خاندانی تعلقات، ٥٠ )
٢ - کام، مطلب، غرض۔
"ہر ایک کا مصرف، ہر ایک کے اوقات اور ہر ایک کا محور اور عالم جدا ہے۔"١٩٥ء، قومی زبان، کراچی، جنوری، ٤٥
  • expenditure
  • expense
  • disbursement;  cost
  • charge;  use