مدینہ

( مَدِینَہ )
{ مَدی + نَہ }
( عربی )

تفصیلات


دین  مَدِینَہ

عربی زبان سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٦٣٥ء کو "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
واحد غیر ندائی   : مَدِینے [مَدی + نے]
جمع   : مَدِینے [مَدی + نے]
جمع استثنائی   : مُدَن [مُدَن]
١ - شہر، نگر، نگری، بلدہ۔
 اکبر چلو مدینۂ محبوبۖ کی طرف کب یہ سفر وسیلۂ فتح و ظفر نہیں      ( ١٨٩٦ء، تجلیات عشق، ١٦٤۔ )
اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
واحد غیر ندائی   : مَدِینے [مَدی + نے]
جمع   : مَدِینے [مَدی + نے]
١ - حجاز کے ایک مشہور اور مقدس شہر کا نام جہاں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا روضۂ مبارک ہے اس کا قدیم نام یثرب تھا۔
 وہ بھی دن آئے کہ ہر دل میں وہی وہ ہوں کلیں اور میں ناز سے ہر دل کو مدینہ لکھوں      ( ١٩٧٩ء، دریا آخر دریا ہے، ٢٨۔ )