شہر

( شَہْر )
{ شَہْر (فتحہ ش مجہول) }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی سے اردو میں اصل مفہوم اور ساخت کے ساتھ بعینہ داخل ہوا اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٤٢١ء کو "معراج العاشقین" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم ظرف مکان ( مذکر - واحد )
جمع غیر ندائی   : شَہْروں [شَہ (فتحہ ش مجہول) + روں (واؤ مجہول)]
١ - بڑی آبادی والی بستی جہاں عمارتیں، دکانیں اور سڑکیں وغیرہ بکثرت ہوں، جہاں کی صحت تعلیم اور تعمیرات وغیرہ کی انتظامیہ کو میونسپلٹی کمیٹی یا میونسپل کارپوریشن کہتے ہیں، قصبے کی سب سے بڑی بستی؛ آبادی، بستی مقام۔
"جہاں اتنے بڑے بڑے شہر کے معزز مہمان آتے ہوں وہاں یہ چیخ و پکار کی آوازیں سن کر لوگ کیا کہیں گے۔"      ( ١٩٨٧ء، روز کا قصہ، ١٦٦ )
  • A city
  • town