نسب

( نَسَب )
{ نَسَب }
( عربی )

تفصیلات


نسب  نَسَب

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ عربی سے من و عن اردو میں داخل ہوا اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٦٠٣ء کو "شرحِ تمہیداتِ ہمدانی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - اصل، نسل، سلسلہ، خاندان، خاندان کا سلسلہ (باپ کی طرف سے)۔
"اس حد تک تو نسب خود رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مروی ہے۔"      ( ١٩٨٦ء، اردو دائرہ معارفِ اسلامیہ، ٣:١٩ )
٢ - نسبت، علاقہ۔
 مگر وحدتِ مطلق کے یکسر نمایش ہور نسب ہور عبارات      ( ١٨٠٩ء، شاہ کمال، دیوان، ٧٢ )
٣ - [ ریاضی ]  تناسب
"چھوٹے باٹوں میں سدس کی طرح ثنوی نسب کا پتہ چلا، لیکن بڑے برتنوں میں اعشاری تناسب ہے۔"      ( ١٩٥٩ء، وادیِ سندھ کی تہذیب، ١٢٠ )
  • نَسْل
  • Genealogy;  lineage
  • race
  • stock
  • family
  • caste