نجابت

( نَجابَت )
{ نَجا + بَت }
( عربی )

تفصیلات


نجب  نَجابَت

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ عربی سے من و عن اردو میں داخل ہوا اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٧٤١ء کو "دیوانِ شاکر ناجی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم مجرد ( مؤنث - واحد )
جمع   : نَجابَتیں [نَجا + بَتیں (ی مجہول)]
جمع غیر ندائی   : نَجابَتوں [نَجا + بَتوں (و مجہول)]
١ - اصالت، بزرگواری، شرافت، عالی خاندانی۔
"مجھے شبہ تھا کہ شاید رنڈی ونڈی کی لڑکی ہو گی لیکن نجابت میں کہیں سے فرق نہیں نکلا۔"      ( ١٩٦٩ء، افسانہ کر دیا، ٢٠ )
٢ - فیاضی، سخاوت۔
"دولت اور نجابت آپس میں سوکن ہے۔"      ( ١٨٨٠ء، آبِ حیات، ٢٣٨ )
  • Generosity
  • high-mindedness
  • nobleness
  • nobility
  • gentility