مانند

( مانْنِد )
{ ماں + نِد }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں بطور حرف اور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٥٨٢ء کو "کلمۃ الحقائق" میں مستعمل ملتا ہے۔

حرف تشبیہ
١ - مثل، طرح، جیسا، سا، مشابہ (اضافت یا حرفِ اضافت (کے یا کی) کے ساتھ مستعمل)۔
"آسمان . اس وقت چاندی کے گرم تختے کی مانند دہک رہا تھا۔"      ( ١٩٨٨ء، نشیب، ١٧٣ )
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - نظیر، جواب، مثل، ہمسر۔
 الٰہی تو بے مثل و مانند ہے پدر ہے کسی کا نہ فرزند ہے      ( ١٨٩٣ء، صدق البیان، ٣ )
٢ - شبیہ، عکس، ہیولٰی، پر تو۔
 نہ کچ روپ نہ کچ مانند نہ نشان (ندا) میں ہوں نہ انکار سن سہجیں سہجا کار      ( ١٥٨٢ء، جانم، کلمۃ الحقائق، ٤٣ )