منڈیر

( مُنْڈیر )
{ مُن + ڈیر (ی مجہول) }
( پراکرت )

تفصیلات


پراکرت زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٠١ء کو "دیوان جوشش" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جمع   : مُنْڈیریں [مُن + ڈے + ریں (یائ مجہول)]
جمع غیر ندائی   : مُنْڈیروں [مُن + ڈے + روں (واؤ مجہول)]
١ - دیوار کا وہ بالائی حصہ جو ڈھلوان بنا ہوتا ہے تاکہ پانی اوپر سے دیوار کے اندر سرایت نہ کرے، (کاشت کاری) کیاری یا کھیت کی اونچی حد پشت، مینڈ، ڈولا۔
"شاردا کو چکر سے آنے لگے، اس نے کس کر دونوں ہاتھوں سے چھپ کی منڈیر کو پکڑ لیا۔"      ( ١٩٩٦ء، قومی زبان، کراچی، مئی، ٧٥ )
  • coping (of a wall);  ridge (of a roof)