مانوس

( مانُوس )
{ ما + نُوس }
( عربی )

تفصیلات


اُنس  مانُوس

عربی زبان سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٧٨٠ء کو "کلیات سودا" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - جس سے اُنس ہو، اُنس گرفتہ، خوگر، ہلا ملا، شیروشکر۔
"دل کے متعلق کہتے ہیں کہ کسی کے ساتھ برسوں رہتا ہے مانوسں نہیں ہوتا۔"      ( ١٩٧٨ء، براہوی لوک کہانیاں، ١٣٥ )
٢ - جانا پہچانا، آشنا۔
"پاکستان میں لاکھوں ایسے انسان بہتے ہیں جو ایک مانوس طرز فکر، ایک بنے بنائے . اسلوب بیاں کو قرنوں سے دیکھتے آئے تھے۔"      ( ١٩٨٦ء، کلیات منیر (جنگل میں دھنک)، ٨ )
  • مُحْبُوب
  • عَزِیْز
  • associated;  attached
  • friendly
  • familiar
  • intimate