اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - چھپانے کا معاوضہ، اجرت، طبع کرانے کی مزدوری (کتاب وغیرہ)۔
"چھپائی: یعنی چھپانے کی اجرت۔"
( ١٩٧١ء، اردو مصدر نامہ، ١٩٥ )
٢ - چھاپنے کی حالت، چھاپنے کا عمل۔
"گوٹن برگ نے چھپائی کو کسی طرح جاری رکھنے کے لیے کچھ اور رقم ادھار حاصل کرلی۔"
( ١٩٦٨ء، فتوحات سائنس، ١١ )
٣ - پلستر، لپائی، دیوار کی سطح پر چونے وغیرہ کی چڑھائی ہوئی تہ۔ (اصطلاحات پیشہ وراں، 124:1