طباعت

( طَباعَت )
{ طَبا + عَت }
( عربی )

تفصیلات


طبع  طَباعَت

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بھی اسم مستعمل ہے۔ ١٩٤٣ء کو "فن صحافت" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جمع   : طَباعَتیں [طَبا + عَتیں (ی مجہول)]
جمع غیر ندائی   : طَباعَتوں [طَبا + عَتوں (و مجہول)]
١ - چھاپنے کا فن، چھپائی۔
"ان تمام دوستوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے طباعت کے سلسلہ میں مجھے اپنے نیک مشوروں سے نوازا۔"      ( ١٩٨٣ء، حصار انا، ٢٨ )
٢ - تلوار یا مٹی کے برتن بنانے کا فن۔ (ماخوذ: جامع اللغات؛ اسٹین گاس)