مویشی

( مَویشی )
{ مَوے (ی مجہول) + شی }
( عربی )

تفصیلات


مشی  مَویشی

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم 'ماشی' کی جمع 'مواشی' کی معرفہ شکل ہے۔ جو اردو میں اپنے اصل معنی و ماخوذ ساخت کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - جمع )
واحد   : ماشی [ما + شی]
جمع غیر ندائی   : مَویشیوں [مَوے + شِیوں (و مجہول)]
١ - ڈھور ڈنگر، گائے بھینس، بھیڑ بکری وغیرہ کا مجموعی نام، پالتو چائے۔
"ان مقابلوں میں مویشیوں کی طرح پھل کھا کر دکھانا پڑتے ہیں۔"      ( ١٩٩٩ء، آئیڈیل منافق، ١٩٩ )
٢ - [ گلہ بانی ]  کاشت کاری میں ڈھور یا چوپائے جو کھیتی باڑی یعنی کاشتکاری کے کام آئیں (اصطلاحات پیشہ وراں، 90:5)