عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور صفت اسم اور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٦٣٨ء کو "چندر بدن و مہیار" میں مستعمل ملتا ہے۔
"بہت سے لوگ اپنے خاندان کے بہت سے افراد کو ناپسند کرنے باوجود محض اس لیے ان کے ساتھ رہتے ہیں کہ بہر حال وہ ان کے خاندان والے ہیں۔"
( ١٩٩٠ء، قومی زبان، کراچی، مارچ، ٥٠ )
٢ - بالکل، سراسر، تمام۔
"انکار خلاف آئین اطاعت اور محض فضول ہے۔"
( ١٩٠١ء، الف لیلہٰ و لیلہٰ، سرشار، ٣ )