سراسر

( سَراسَر )
{ سَرا + سَر }
( فارسی )

تفصیلات


اصلاً فارسی زبان کا لفظ ہے اور بطور متعلق فعل مستعمل ہے۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے۔ ١٥٦٤ء کو حسن شوقی کے دیوان میں مستعمل ملتا ہے۔

متعلق فعل
١ - اس سرے سے اس سرے تک، کلیۃً، بالکل، تمام کا تمام۔
"سکول کے بچوں کو صبح سویرے بندے ماترم کا گیت گانے پر مجبور کیا جاتا جو اسلامی طرز فکر کے سراسر منافی تھا۔"      ( ١٩٨٦ء، مسلمانان برصغیر کی جدوجہد آزادی میں مسلم لیگ کا کردار، ٢٣ )
  • wholly;  entirely
  • completely