منتظر

( مُنْتَظِر )
{ مُن + تَظِر }
( عربی )

تفصیلات


نظر  اِنْتِظار  مُنْتَظِر

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم صفت ہے۔ اردو میں اپنے اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٠٩ء کو "قطب مشتری" کے ضمیمہ میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
جمع   : مُنْتَظِرِین [مُن + تَظِرِین]
١ - انتظار کرنے والا، راہ دیکھنے والا، آس لگانے والا۔
"وہ سانس لے رہا ہے، اس کی پھنکار بدستور ہے وہ منتظر ہے۔"      ( ١٩٨٩ء، ہنزہ داستان، ٣٨ )
  • اُمِّیدْوار