بخشی

( بَخْشی )
{ بَخ + شی }
( فارسی )

تفصیلات


بَخْش  بَخْشی

فارسی سے ماخوذ اسم 'بخش' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ صفت لگانے سے 'بخشی' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٩٤ء، کو "جنگ نامہ دو جوڑا" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - فوج یا چوکیداروں کی تنخواہ بانٹنے اور اس کا حساب رکھنے والا افسر، پے ماسٹر۔
 وہ بخشی و دستور وہ دیوان کہاں ہیں خدام ادب اور وہ دربان کہاں ہیں      ( ١٩١١ء، کلیات اسماعیل، ١٣٦ )
٢ - سپہ سالار، میر لشکر۔
"وہ اپنے کام میں 'لگا توس' یا خبیش سالار، اور. بخشوں سے امداد لیتے تھے۔"      ( ١٩٣٩ء، تاریخ سلطنت روما، ١١٧ )