سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٦١ء کو "چمنستان شعرا" کے حوالے سے میر صابر کے ہاں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
جمع غیر ندائی : مَنَّتوں [مَن + نَتوں (واؤ مجہول)]
١ - کوئی مراد پوری ہونے کے لیے نذر چڑھاوے وغیرہ کا کیا ہوا عہد جو عموماً اللہ تعالٰٰی سے کسی بزرگ دین کی روح سے کیا جائے یا کسی مسجد یا کسی مزار یا کسی متبرک مقام وغیرہ پر اس عہد کے پورا کرنے کی نیت ہو۔
"باقی منت کے مالٹے سمیٹ کر کھسک لیے۔"
( ١٩٩٢ء، افکار، کراچی، جولائی، ٦١ )