اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - دیدار، نظارہ، صورت دیکھنا، زیارت۔
نہ آنا مسافر فقط کر کے درشن اٹھا لاؤ آنکھوں میں ساری نگریا
( ١٩٨١ء، حرف دل رس، ٧٠ )
٢ - صورت دکھانا، جلوہ نمائی۔
"شاہجہاں کی دلّی کو تو نے کیا جانا ہے اس کی گلیوں نے کبھی کسی موٹر سوار کو درشن دیئے ہیں۔"
( ١٩٨٠ء، زمیں اور فلک اور، ٥٩ )
٣ - ہندو فلسفے یا مذہب کے 6 شاستروں میں سے کوئی ایک شاستر۔
"ہم تو آپ کے درشن کے لیے آئے تھے۔"
( ١٩٨٤ء، گرد راہ، ٤٧ )
٤ - صورت، شکل، پیکر۔
"وہ اس تسبیح پر تین ہزار بتیس لفظ پڑھتا ہے پھر وہ اپنا درشن آدمیوں کو دکھلاتا ہے۔"
( ١٨٩٧ء، تاریخ ہندوستان، ٢٥٥:٩ )
٥ - بت کے سامنے پوجا کرنا۔
ان چوبوں کو درشن دیویں رام کبھی کبھی شام مراری
( ١٩٧٨ء، ابن انشا، دل وحشی، ٦٣ )