اسم کیفیت
١ - دیکھنے کا عمل، درشن، ملاقات۔
"ذکیہ! اوہ، اتنی قیمت تو مجنوں نے لیلٰی کے دیدار کی نہیں لگائی تھی۔"
( ١٩٨٠ء، وارث، ٣٧٥ )
٢ - خدا کا جلوہ، رسولِ پاکۖ کی پیشوائی۔
خدا کے نور کی بوچھار ہے مکے مدینے میں جہاں دیکھو عجب دیدار ہے مکے مدینے میں
( ١٩٦٥ء، صدرنگ، ٢٣ )
٣ - مرنے کے بعد منہ دکھانا۔
"رسم دیدار کے بعد جنازہ گھر سے باہر لاتے، تین مرتبہ زمین پر رکھتے، تین ہی مرتبہ اٹھاتے ہیں۔"
( ١٩٠٥ء، رسوم دہلی، سید احمد، ١٠٩ )
٤ - [ مجازا ] چہرہ، منہ۔
نظر پڑا اُسے دیدار سید الشہدا بدن پہ زخم گلے پر نشانِ تیغ جفا
( ١٨٧٥ء، دبیر، دفتر ماتم، ١٢٤:٩ )
٥ - دیکھنے والا، دیدار کرنے والا۔
اک ذرا جنبش مژگاں کی روداد نہیں کس کی تصویر مرے دیدہ دیدار میں ہے
( ١٨٢٤ء، مصحفی، دیوان (انتخاب رام پور)، ٣٠١ )