اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - پیشانی پر صندل یا زعفران کے دو نشانات، ٹپکا، تلک جو ہندو ماتھے پر لگاتے ہیں۔
"ایک حسین صبیح پیشانی پر کچھ صندل ہی کا قشقہ لطف دیتا ہے۔"
( ١٩٨٦ء، نیاز فتح پوری شخصیت اور فکر و فن، ٣٥ )
٢ - گھوڑے کے چہرے کی سفید لکیر۔
راس سے راس اور ذنب کی دم قشقہ عقدہ کا اور قطب کا سم
( ١٨٤١ء، زینت الخیل، ٤ )
٣ - [ مرغ بازی ] مرغ کے ماتھے پر کلغی کے ابھار کی علامت۔
٤ - [ سیف بازی ] خود کا حصّہ جو ماتھے کو چھپائے رہتا ہے۔