اطاعت

( اِطاعَت )
{ اِطا + عَت }
( عربی )

تفصیلات


طوع  اِطاعَت

عربی زبان سے اسم مشتق ہے۔ ثلاثی مزید فیہ کے باب افعال ملعتل اجوف واوی سے مصدر ہے۔ اردو میں بطور حاصل مصدر مستعمل ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٥٠٠ء کو "معراج العاشقین" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - تعمیل حکم، فرمانبرداری، کسی کی سربراہی کا اقرار، محکومی۔
"اپنے شہر والوں پر ترس کھا کر اطاعت قبول کر لو۔"      ( ١٩٢٠ء، عزیزۂ مصر، ١٠٦ )
  • obedience
  • submission
  • subjection
  • subordination
  • featly
  • allegiance;  observance;  reverence
  • worship
  • homage;  obsequiousness